سڑک زیر مرمت ہے

 

    کہتے ہیں گے زمانوں میں جمہوریہ پاکستان میں سڑک بنتی تھی تو کافی عرصےتک دوبارہ نہیں بنتی تھی. اسے "Made in Russia " کا زمانہ کہا جاتا ہے. مطلب یہ کہ اس زمانے میں اچھا مال لگا کر پختہ کام کرنے کا رواج تھا. پھر سرمایہ داروں پر یہ راز وا ہوا، کہ ایسا کام کرنی سی منافع کم ہی حاصل ہوتا ہے. اور یوں "Made in China" دور کا آغاز ہوا. یعنی کم تر مال لگا کر زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کا گر متعرف کروایا گیا. اسی لیے چائنا پالیسی پر بننے والی سڑکیں بھی ، ہنی مون کی پیار کی طرح، جلد ہی سوکھے پھولوں کی مانند سوکھ سی جاتی ہیں. تو ہم عرض کر رہے تھے، کہ گیے زمانوں کی بات ہے ، ایک ہسپتال کو جانی والی سڑک زیر مرمت  ہو گئی. اسی دوران ہسپتال کے انچارج کو فون آیا کے ایک عدد VIP شخصیت ان کے  ہسپتال کے دورے  پہ  آنا چاہتے ہیں. انچارج ڈاکٹر صاحب نے عرض کی کہ  جناب ہمارے ہسپتال کو آنے والی سڑک تو زیر مرمت ہے ، اعلی حضرت کیے تشریف لائیں گے ؟ پروٹوکول والے نادم ہوے کہ اتنی بڑی خبر ، اور انھے خبر تک نہیں. بہرحال ، اعلی شخصیت کو اطلاع دی گئی کے کسی اور ہسپتال کا دورہ فرما لیں. کہیں اور قیامت بن کے ٹوٹیں. انچارج صاحب کے اس کارنامے کی دھوم پورے ہسپتال میں پھیل گئی. ہر کوئ ا س بہانہ سازی پے عش عش  کر اٹھا. کچھ لوگ تو خوشی کے مارے رو دئیے . بس پھر کیا تھا. ڈاکٹر صاھب کہاں ہیں؟ جناب سڑک زیر مرمت ہے، رش کا شکار ہو کر لیٹ ہو گے. بجلی کیوں بند ہے؟ سڑک زیر مرمت  ہے. ایمبولینس کہاں رہ گئی؟ سڑک زیر مرمت  ہے؟ جب کوئی بہانہ universal بہانہ بن جاتا ہے، تو اس کا استعمال "عقل  سے پیدل " ہوجاتا ہے.

          ایک دن کیا ہوا، کہ انچارج ڈاکٹر صاحب کو ایک خاتون پری وش ایسی پسند آئین کے انھوں نے انھ کو علل اعلان اپنی بیوی بنانے کی خواہش کا اظہار فرما دیا. بات جنگل کی آگ کی طرح ہر طرف پھیل گئی. وہ خاتون بھی کسی وزیر سلطنت جمہوریہ الباکستان کی زوجہ تھیں. پھر کیا تھا؟ وزیر صاحب، مع پہرے داروں کے آ ٹپکے. اب تو ڈاکٹر صاحب کے ہاتھوں کے  طوطے بھی  اڑ  گے. جب پوچھا گیا کہ  میری بیوی سے ایسی گستاخی کی جرات ہی کیسے کی؟ تو اعلی حضرت کو اور تو کچھ نہ سوجھی ، اکڑ کے بولے،" جناب ! سڑک جو زیر مرمت  تھی..!"..؟؟ اس کے بعد، عینی شاہدین کے مطابق، ڈاکٹر صاحب کی وہ دھلائی ہوئی کہ  کافی عرصے تک وہ خود زیر مرمت  رہے.

          بحیثیت مجموعی پورے ملکے عزیز کے یہی حالت ہیں ، مگر بلوچستان اور سائیں کی سرزمیں، سندھ میں خاص طور پر ، عرصہ دراز سے "سڑک  زیر مرمت " چلی آررہی ہے. بلوچستان کے باسیوں کو بلوچ سردار پچھلی آدھی صدی سے یہی باور کرتے آ رہے ہیں کہ ان کا حق مرا جا رہا ہے، باقی صوبے انھیں کھا گے  ہیں اور بلوچستان کو کوئی ترقیاتی فنڈ نہیں ملتا. یہ کوئی نہیں پوچھتا  کہ Achison college اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ وتحصیل اکبر بھگتی صاحب نے اپنی علاقے میں کتنے اسکول یا ہسپتال بنوائے ؟ انہوں نے سوی گیس سے ملتے والی کروڑوں روپے royalty کا کتنا حصہ بلوچ عوام پہ  خرچ کرنا مناسب سمجھا .اسی قسم کی گفتگو سندھ کے سائیں بھی کرتے رہے ، یہاں تک کہ ان کا سندھ میں دور حکومت کم و بیش پینتالیس سال کا ہو گیا . اور سندھ کی پارٹی نے مرکز میں چار مرتبہ حکومت بھی کر  لی. اسی طرح کراچی کے مہاجروں کے ہاں آج تک "سڑک زیر مرمت" ہے! آزادی کے پیسٹھ سال بعد بھی ہجرت کے نام پہ سیاست کی جا رہی ہے.

          حکومتی محکموں میں بلخصوص ، "سڑک زیر مرمت" ہی رہتی ہے. عوام کو دفاتر کے چکر لگوائی جاتے  ہیں، مگر افاقہ نہیں ہوتا. عدالتوں میں تاریخ پے تاریخ ملتی ہے، جب کہ تاریخ میں کہیں عدالت نہیں دکتھی ! جنہوں نے مالی غبن کیے ، انھے کبھی سزا نہیں ملی، اور جو دو وقت کی روٹی کے لیے صبح کو شام اور شام کو صبح کر رہے ہیں، ان کی زندگی سزا بن چکی ہے. جو قانون کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے، قانون اسے مقدموں میں ڈال کر دیوالیہ کر دیتا ہے. اور جو قانون سی بالا بالا ہی کام کرا لیتا ہے، اس کا بول بالا ہے-اس کے لیے ہر سڑک کشادہ اور آرام دہ ہے.

          ایک زمانہ تھا کے لوگ ڈگری کے حصول کے بعد، روزگار کی طرف سے بے فکر ہو جایا کرتے تھے. پھر وو زمانہ آیا کے چیدہ چیدہ ڈگریوں کی منزلت رہ گئی. ہر ڈگری تو نوکری کی ضمانت نہ تھی، مگر کچھ ڈگریاں بہرحال اچھی نوکری کی منزل تک پوھنچا ہی دیتی تھیں. یہ وو زمانہ تھا جب تھوک کے حساب سے ڈاکٹر، انجنیئر ، بنکار اور MBA مارکیٹ میں آے . اس بھیڑ چال سے مجھے ایک جنگل کی کہانی یاد آ جاتی ہے. ایک دن ایک ہاتھی نے دیکھا کہ بہت سے چوہے سرپٹ بھاگے جا رہے ہیں. ہاتھی بھی سر پے پاؤں رکھ کر  بھاگ کھڑا ہوا. کافی دیر ایسی ہی بھاگتے رہنے کے بعد ، اچانک ایک چوہے نے  ہاتھی کو دیکھا تو حیران ہوا اور ہاتھی سے پوچھا، "بڑے میاں ! آپ کیوں بھاگے جا رہے ہیں؟" ہاتھی بولا ،"کیوں کہ تم سب بھاگ رہے ہو!" چوہے نے کہا کے ہم تو بلی سے ڈر کر بھاگ رہے ہیں! پہلے تو ہاتھ ٹھٹھک کر رک گیا. پھر اس نے سوچا "کیا پتا بہت  بڑی  بلی ہو..!" اور پھر سے بھاگنا شروع ہو گیا. آگے جا کر ایک پہاڑ آیا اور تمام چوہے ایک چھوٹے سے سوراخ میں گھس گے. ہاتھی یہ کہتا ہوا واپس چل پڑا ،" دیکھا! سب چوہے مجھ سے  ڈر کے بھاگ گے!" بھیڑ چال چلنے والے زیادہ تر لوگ اسی قسم کی باتیں اور حرکتیں کرتے ہوے پاۓ جاتے ہیں. آج کے زمانے میں ہر ڈگری "سڑک زیر مرمت ہے " کا کتبہ اٹھاۓ  پھر رہی ہے.

          سابق وزیر اعلی بلوچستان کے مطابق، ڈگری ڈگری ہے، اصلی ہو یا جعلی !ان کی بات عین حقیقت پر مبنی ہے. اکثر نوکری کے لیے ڈگری کی وہی حیثیت ہے جو کے انٹرویو کے وقت پہنے جانے والی " ٹائی " کی! ٹائی عمدہ ہو تو کیا کہنے، عمدہ نہ ہو تو بھی خاص فرق نہیں پڑتا. مگر ٹائی کا سرے سے غایب ہونا، امیدوار کی جڑوں میں بیٹھ سکتا ہے. اسی طرح ڈگری کا نہ ہونا، ناقابل برداشت امر ہے. ڈگری ہو تو نوکری دینے والے کے پاس دو راستے ہوتے ہیں. ادارے کی بہتری درکار ہو تو میریٹ پے نوکری دے، اور اگر اپنی بہتری درکار ہو تو وزیر اعلی کی سفارش پے. اکثر سرکاری دفاتر کے سرکاری ملازم اپنی بہتری پر زیادہ زور دیتے ہیں، اسی لئے اداروں کا دیوالیہ بھی نکل چکا ہے، اور حشر بھی! کبھی تربیت کے لیے تعلیم دی جاتی تھی، آج کل تعلیم کے لیے تربیت کی جاتی ہے. گویا شدید گھمسان کا رن ہے!جو نمبر لے گیا، اچھی نوکری اور اچھی چھوکری بھی لے گیا.اور جو کوئی نمبروں کی دور میں پیچھے رہ گیا، تو بہتر ہے وہ  بیرون ملک چلا جاتے ، کہ وہاں قابلیت دیکھی جاتی ہے، "قوت حافظہ "فن نقالی" نہیں! آئنسٹائن ہمارے نظام تعلیم کا شکار ہو گیا  ہوتا،تو آئنسٹائن نے کہلاتا، "گاما موچی" کے نام  سے مشہور  ہوتا! اسی لیے ہمای ہاں آئنسٹائن نہیں ہوتے، "مسٹر فائن" ہوتے ہیں، جو اپنے سے سینئر کی تعریفوں کے قلابے ملا کر ، اور دفتری سازشوں کے طوفان اٹھا کر، اونچے دفتروں تک رسائی حاصل کرتے ہیں. بقول شاعر مشرق،

                                تو شاہین ہے، بسیرا  کر پہاڑوں کی چٹانوں میں 

دور حاضر کے شاہین کے لیے سڑک زیر مرمت نہیں ہوتی. کیوں کہ  وہ سڑک سے بوہت  اوپر ، فضاؤں  میں محو  پرواز ہوتا ہے. ہمارا قیمتی مشورہ بھی یہی ہے، کہ بل و پر اگا لیں، تا کہ "سڑک  زیر مرمت ہے" کے جملے اور کتبے سے بچے رہیں!

         

 

 

Comments

Popular posts from this blog

In the name of Globalization

A letter to wall