اک عالم آزاد ہے، اک عالم گرفتار...poetry
اک عالم آزاد ہے، اک عالم گرفتار قصبہ عالم میں جاری ہے تکرار عالم آزاد اداروں کا ہے پابند ادھر شخصیت پرستی پہ اسرار مغرب میں تخلیق ذہن کا راج ذہن مشرق رہا پابند و بیکار تعمیر سماج ہے رسم آزاد غلام حاسد ، تنقیدی و عیار عالم آزاد میں ملا ہے نہ راہب عالم گرفتہ ، مریدوں کی بھرمار راہ تحقیق سے ذہن کی آزادی لے ڈوبی تجھے جذبات کی وادی دور ادارہ بندی کی سحر دیکھ سوچ کو ممکن کرنے کی لہر دیکھ مغرب ہے غلامی فرد سے آزاد نۓ عہد غلامی میں جکڑے ہیں افراد کارپوریٹ اور مہا قومی ادارے لائیں ہیں جہاں گیری کی افتاد سلسلہ نوآبادیات کی یہ تازہ کڑی عالم گرفتہ پہ نئی مشکل ہے پڑی