مٹی پاؤ
مٹی سے محبت تو فطرت انسانی ہے. اسی جذبے کا ظہور "محب الوطنی " کی صورت میں بھی ہوتا ہے. مگر ہمارے سماج کو مٹی کی محبت کچھ مختلف انداز میں واقعہ ہوئی ہے. ہمارا سیاسی اور سماجی نعرہ ہے، "مٹی پاؤ".
ہمارا سلوک انسانوں، حیوانوں، واقعات اور معاملات- تمام شعبوں کے ساتھ ایسا ہی ہے. ہم ہر چیز پر مٹی ڈال دیتے ہیں. اور اگر کوئی یا کچھ بہت محترم ہو، تو مٹی ڈالنے کے بعد اس پر اس کا مزار کھڑا کر دیتے ہیں. اسی جذبے کے تحت ملکہ نور جہاں اور سابق وزیراعظم بینظر بھٹو کے شاندار مزار تعمیرکیے گے. ملکہ نور جہاں کے بارے میں کہا جاتا ہے کے محترمہ نہ صرف انتہائی حسین تھیں ، بلکے زہین بھی تھیں. ایک ہی خاتون میں یہ دونوں خوبیاں موجود ہوں تو ان کا مزار لازمی تعمیر ہونا چائیے. تاریخ میں ایسی خواتین گنتی کی ہی موجود ہیں ، جو ان دونوں نابغہ روزگار خوبیوں کی مالک ہوں. جو خاتون حسین ہو، اسے ذہانت کی ضرورت نہیں ہوتی. اور جو زہین ہو، اسے خوبصورتی کا کیا کرنا. اسی لیے ماڈلز ، ماڈلنگ ہی کرتی ہیں اور دماغ استعمال کرنے سے اجتبناب کرنا پسند فرماتی ہیں. اس کی زندہ مثال اڈیالہ جیل میں موجود ماڈل "ایان علی " ہیں!جس خاتون میں یہ دونوں خوبیاں موجود ہوں وہ ملکہ کہلاتی ہے. جس خاتون میں یہ دونوں خوبیاں موجود نہ ہوں، اسے بیوی کہا جاتا ہے.
کہا جاتا ہے کہ نور جہاں صاحبہ ، شہنشاہ جہانگیر کی بیسویں یعنی 20th زوجہ محترمہ تھیں. ہم ورطہ حیرت میں ڈوب ڈوب جاتے ہیں، کہ یہ مغل لوگ اتنی بیویوں کے ساتھ سلطنت کیسے سمبھال لیتے تھے؟اگر جہانگیر صاحب اپنےحرم کو ہی پورے اخلاص اورتوجہ کے ساتھ سنبھال لیتے، تو آج کل کے مرد ان کی اس عظیم کامیابی پے انھیں مردانہ قوت اور دماغی برداشت کا "نوبل پرائز " عنایت کر دیتے. مگر جہانگیر صاھب ایک ہی وقت میں بہت سارے کام کرنے کے ماہر لگتے ہیں. وہ سارے کام کرتے تھے سواۓ امور مملکت کے! حکومت کے زیادہ تر کام نور جہاں صاحبہ کے ہی سپرد تھے. کیوں کے وہ حسین بھی تھیں، اور زہین بھی! اہم بات یہ ہے کہ نور جہاں آبائی طور پے "فارسی" تھیں،جبکہ جہانگیر سلامت کا تعلق وسط ایشیا کے قبائل سے تھا. حکمت ان دونوں نے کی ہمارے ابا و اجداد پہ ! اسی لیے ، ہم پاکستانی، اپنے شاندار ماضی پہ بوہت فخر کرتے ہیں!
مٹی پاؤ، مزار بناؤ کی دوسری عظیم مثال "ممتاز محل" صاحبہ ہیں. یہ خاتون، جہانگیر بادشاہ کے بیٹے شاہ جہاں کی لاڈلی بیوی تھیں. اتنی لاڈلی تھیں کے صرف ٣٨ سال کی عمر میں اپنے چودھویں یعنی 14th بچے کو جنم دینے کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں. شاہ جہاں نے ان کے غم میں "تاج محل" بنوا دیا . اس طرح تمام غصہ برصغیر کے عوام پہ نکل گیا. یعنی بادشاہ سلامت کا غم کچھ ہلکا ہو گیا، اور عوام کا دیوالیہ نکل گیا. آج تک یہ محل محبّت کی نشانی ہے. کوئی نہیں جانتا کہ اس پہ کتنے کسانوں اور محنت کشوں کے خون پسینے کی کمائی شامل ہے. کہا جاتا ہے ٢٠٠٠٠ مزدوروں نے اسے بنایا. ہمارے خیال میں تو یہ محل ان مزدوروں کی مظلومیت کا نشان ہے. محبّت تو وہ غبارہ ہے کہ جس میں شاعروں اور فلم سازوں نے اپنی ضرورت کے مطابق ہوا بھر رکھی ہے.
مٹی پاؤ کی بنیاد فلسفہ تقدیر
Comments
Post a Comment