ڈرے  ہوے لوگوں کا ڈرا ہوا شہر 
ناشاد ، غصے سے بھرا ہوا شہر 

ہر چاپ پہ تھرا اٹھتے ہیں باسی 
نبض چالو ہے اور روح پیاسی  

مبتلاے خود فریبی ہر ایک چشم 
نہ  کبھی ٹوٹے گی تقلید کی قسم 

تعلیم یافتہ غلاموں کی ریل پیل 
ایسا شہر جیسی نہ کوئی جیل

حرف تو حرف، سوچ بھی پابند 
بے بصیرت کہلا جاتا ہےعقل مند  

خود پہ لگا کے سچ کی چھاپ 
نام خدا پہ کیا جاتا ہے  پاپ 

ہر کوئی بجز انساں سب ہے 
نہ جینا، نہ کوئی مرنے کا ڈھب ہے 

جی رہے ہیں شوق مرگ میں 
نرگ بسا رکھا ہے  سورگ میں

خوف سوال، ترقی کے خواب 
پیشہ فقیری، اور بننا نواب 

پیروی ملا کر یا پیروی قرآن 
آخر کیا چاہتا ہے تو  مسلمان ؟

آج ڈرجا  ، بعد از مرگ جینا 
منتظر مقدر تو، اور تیرا سفینہ !




















Comments

Popular posts from this blog

In the name of Globalization

A letter to wall