کیسے ممکن عروج اقوام و تہازیب ؟
فکر نو ہے بیمار قوموں کی طبیب
ذہن غلام ہے تیرا تو آزادی کیسی
پیر و ملا ہیں تیری ترقی کے رقیب
بھلا دے داستان ترک و عرب
وادی اباسین کا جاگا ہے نصیب
اختتام پادشاہت تھا اتا ترک عظیم
باد بہار خلافت جمہور کی نقیب
شیخاں حرم دیکھو!حرم ہے ویران
اٹھا رکھی ہے کیوں سیاست کی صلیب
سیاست و مذہب،گویا آگ اور پانی
بہتر ہے جو طرفین ہی رہ جائیں نجیب
بھلا دے داستان ترک و عرب
وادی اباسین کا جاگا ہے نصیب
اختتام پادشاہت تھا اتا ترک عظیم
باد بہار خلافت جمہور کی نقیب
شیخاں حرم دیکھو!حرم ہے ویران
اٹھا رکھی ہے کیوں سیاست کی صلیب
سیاست و مذہب،گویا آگ اور پانی
بہتر ہے جو طرفین ہی رہ جائیں نجیب
وجہ زوال مسلم مدرسہ و تقلید
جہانبانی ہے فتویٰ ملا سے بعید
فارس، ترک و عرب ہیں اقوام
شناختی بحران تیرا ہے شدید
تو نہ ملا، نہ پیر، نہ اہل جاگیر
فکر تازہ کی دے جہاں کو نوید
تو احیا کا منتظر اے دل سادہ!
ہے عظمت رفتہ اک فریب جدید
لہو لہو ہے تاریخ ترک و عرب
تھی ہند میں گویا غلامی کی عید
گرفتہ ماضی کو ماضی میں لوٹاؤ !
اس کاہل کو نقشہ امروز سے ہٹاؤ!
فارس، ترک و عرب ہیں اقوام
شناختی بحران تیرا ہے شدید
تو نہ ملا، نہ پیر، نہ اہل جاگیر
فکر تازہ کی دے جہاں کو نوید
تو احیا کا منتظر اے دل سادہ!
ہے عظمت رفتہ اک فریب جدید
لہو لہو ہے تاریخ ترک و عرب
تھی ہند میں گویا غلامی کی عید
گرفتہ ماضی کو ماضی میں لوٹاؤ !
اس کاہل کو نقشہ امروز سے ہٹاؤ!
Comments
Post a Comment